Udas Shayari, Sad Shayari Best Urdu Shayari, Beautiful Urdu Shayari image
![]() |
Urdu Shayari, Best Urdu Shayari, Awesome Shayari, Shayari Images, Beutyful Urdu Shayari images, Mohabbat Shayari images, |
اگر کج رو ہیں انجم آسماں تیرا ہے یا میرا
مجھے فکر جہاں کیوں ہو جہاں تیرا ہے یا میرا
اگر ہنگامہ ہائے شوق سے ہے لا مکاں خالی
خطا کس کی ہے یا رب لا مکاں تیرا ہے یا میرا
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیوں کر
مجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرا
محمد بھی ترا جبریل بھی قرآن بھی تیرا
مگر یہ حرف شیریں ترجماں تیرا ہے یا میرا
اسی کوکب کی تابانی سے ہے تیرا جہاں روشن
زوال آدم خاکی زیاں تیرا ہے یا میرا
عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئی
اور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئی
دشنۂ غمزہ جاں ستاں ناوک ناز بے پناہ
تیرا ہی عکس رخ سہی سامنے تیرے آئے کیوں
پاس جب تک وہ رہے درد تھما رہتا ہے
پھیلتا جاتا ہے پھر آنکھ کے کاجل کی طرح
دشمنوں کے ساتھ میرے دوست بھی آزاد ہیں
دیکھنا ہے کھینچتا ہے مجھ پہ پہلا تیر کون
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
کیوں ترے درد کو دیں تہمت ویرانیٔ دل
زلزلوں میں تو بھرے شہر اجڑ جاتے ہیں
دوستی بھی عشق سے کم نہیں ہوتی
اگر یار دوستی نبھانے والا ہو 💔
غلطیاں تو بہت کی ہیں زندگی میں 😔
مگر سزا وہاں ملی جہاں بے قصور تھا میں
جسے تو ملا مجھے اس کی ہتھیلی دیکھنی ہے
کیسی ہوتی ہے وہ لکیر جو میرے ہاتھ میں نہیں
"مجھے معلوم تھا محسن ،وہ میرا ہو نہیں سکتا...... 🔥
مگر دیکھو ،مجھے پھر بھی محبت ہو گئی اس سے
🙂💔:حشر میں کوئ کسی کا نہیں ہو گا
مگر یہ سلسلہ تو ابھی سے عروج پر ہے
قریب اتنا تھا کہ مکمل جانتا تھا مجھے۔۔
یہ بھی جانتا تھا کہ کہاں پہ وار کرنا ہے
یرا بس نہیں چلتا میں باتیں چھوڑ دوں کرنی
خوابوں کو زہر دے دوں میں آنکھیں نوچ لوں اپنی
0 Comments